ابنا: آیت اللہ نوری ہمدانی نے اتوار کو صوبہ البرز میں عوامی اجتماع سے کہا کہ ایران میں جو انقلاب کامیاب ہواہے اس کے تین رکن ہيں اسلام، ولایت فقیہ اور عوام۔ انہوں نے کہا کہ ایران کے اسلامی انقلاب کےزیر اثر علاقے میں عوام بیدار ہوچکےہيں۔ آیت اللہ ہمدانی نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی اکلوتی بیٹی حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیھا کی منزلت پرروشنی ڈالتےہوئے کہاکہ اثبات ولایت کی ایک مستحکم دلیل حضرت زہرا سلام اللہ علیھا کا خطبہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیھا نے سب سےپہلے راہ ولایت وامامت میں قربانی دی ہے اور آپ کا امامت و ولایت کا دفاع کرنا ہمارے لئے نمونہ عمل ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔/169
7 مئی 2011 - 19:30
News ID: 240535
اسلامی جمہوریہ ایران کے ایک بزرگ مرجع تقلید آیت اللہ نوری ہمدانی نے کہا ہےکہ اسلامی انقلاب کی کامیابی ولایت فقیہ کی پیروی کا ثمرہ ہے۔